ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک اور پارلیمنٹ سے معافی مانگیں ہیگڑے، ورنہ پی ایم انہیں برخاست کریں:غلام نبی آزاد

ملک اور پارلیمنٹ سے معافی مانگیں ہیگڑے، ورنہ پی ایم انہیں برخاست کریں:غلام نبی آزاد

Wed, 27 Dec 2017 23:15:35    S.O. News Service

نئی دہلی ،27؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے ملک کے آئین کے بارے میں متنازعہ بیان دینے والے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے سے پارلیمنٹ اور ملک کے عوام سے معافی مانگنے کو کہا ہے۔آزاد نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہیگڑے کے بیان پر ہنگامہ کی وجہ کارروائی ملتوی ہونے کے بعد کہا کہ سستی مقبولیت کے لئے وزراء کی طرف سے متنازعہ بیان دینے کی غلط روایت کا نقیب ہے۔آزاد نے کہا کہ ہیگڑے اگر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور ملک کے عوام سے معافی نہیں مانگتے ہیں تو وزیر اعظم کو کابینہ سے برخاست کریں۔آزاد نے کہاکہ ہیگڑے پہلے بھی بطور رہنما متنازعہ بیان دیتے رہے ہیں، شاید اسی وجہ سے انہیں وزیر بنایا گیا۔ہمیں امید تھی کہ ہیگڑے وزیر بننے کے بعد ایسے بیان نہیں دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔اعلیٰ ایوان میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر آزاد نے کہا کہ ہیگڑ نے اپنے بیان میں دو باتیں کہیں، پہلی بی جے پی کا اقتدار میں آنے کا مقصد ملک کا آئین تبدیل کرنا ہے اور دوسرا سیکولرازم میں یقین کرنے والوں کے اپنے بابا و اجدادکا پتہ ہی نہیں ہے ۔آزاد نے کہا کہ ہیگڑے کے دوسرے بیان سے صاف ہے کہ وہ ملک کے آئین میں یقین ہی نہیں کرتے ہیں۔کیونکہ سیکولرازم آئین کی بنیاد ہے جسے آئین کے دیباچے میں جگہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کا حلف لے کر آئین میں یقین نہیں کرنے والے شخص کو وزیر کے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے آزاد نے کہا کہ کانگریس نے حکومت سے ایسے شخص کو وزیر بنانے پر سنگین اعتراض درج کرا دی ہے۔
 


Share: